ملک بھر میں سونے کی قیمت برقرار، 10 گرام 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت برقرار، 10 گرام 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے۔

ویب ڈیسک:ملک بھر میں سونے کی قیمت گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رہی ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2683 ڈالرز پر مستحکم ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی تھی۔پاکستان میں سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کی قیمتوں، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر، اور مقامی مارکیٹ کی طلب و رسد کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بدلتی رہتی ہے۔