پنجاب میں شدید دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند

پنجاب میں شدید دھند، موٹروے متعدد مقامات سے بند

پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک، اور لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، آج صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سردی کا امکان ہے۔ بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلات، نوشکی، گوادر، اور تربت میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران، چترال، دیر، سوات، کوہستان، کرم، اور باجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے۔شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔