میرانشاہ (آئی این پی )شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔ جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔