وانا(آئی این پی )جنوبی وزیرستان(وانا) میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر قبائلی مشران کے جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔جرگے میں مقامی کمانڈر اور مشران نے شہدا ء کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔جرگہ میں گرگورے اور غنڈک کے زمینی تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا اور مشران سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ملکان و مشران نے آپریشن کو سراہا اور قبائلی عوام و سکیورٹی فورسز کے اتحاد پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔جرگے میں معززین، علما کرام اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، شرکاء نے امن، ترقی اور عسکری قربانیوں کے اعتراف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مشران نے امن کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز سے بھرپور تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔