پنجاب پولیس کا اہلکار جعلی ویزے پر کینیڈا جاتے ہوئے کراچی سے گرفتار

کراچی(آئی  این پی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بناکر ملزم محمد عثمان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کی، ملزم کے پاسپورٹ پر کینیڈا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔