پیرس(آئی این پی )فرانسیسی جریدے لی موند نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو جنوبی ایشیا میں آبی سلامتی کیلئے خطرناک موڑ قرار دیا ہے۔ فرانسیسی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپریل 2025 کے پہلگام واقعے کے بعد پانی کو سیاسی دبا ئو کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا، جریدے نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا اور اس میں تبدیلی صرف دونوں ممالک کے اتفاق سے ممکن ہے