ہنگامی اقدامات، سکول، کاروبار بند ، 4 لاکھ افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت
بیجنگ(آئی این پی)چین نے سمندری طوفان "ریگاسا" کے خدشے کے پیش نظر 10 شہروں میں اسکولوں اور کاروباری سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کروڑوں افراد کو متاثر کر سکتا ہے، جب کہ صنعتی مرکز شینزین میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایمرجنسی حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائو ں، بارش، بلند لہروں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صرف ریسکیو عملہ اور ضروری خدمات فراہم کرنے والے افراد ہی باہر نکلیں۔ باقی شہری گھروں تک محدود رہیں۔گوانگ ڈونگ صوبے کے متاثرہ شہروں میں چاژو، ژوہائی، ڈونگ گوان اور فوشان بھی شامل ہیں