دونوںممالک کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے،تائیوان ہماری ریڈ لائن ہے،شی فینگ
واشنگٹن (آئی این پی) واشنگٹن میں چینی سفیر شی فینگ نے یو ایس چائنا بزنس کونسل کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تجارتی اور سائنسی جنگ میں جیت کسی کی نہیں ہوتی، چین اور امریکا کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے،تائیوان ہماریریڈ لائن ہے،یہ لائن کراس نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزیدکہا کہ چین کی ترقی کوکوئی نہیں روک سکتا،ایسی کوشش دیوار پہ سرمارنے جیسی ہے، چین اورامریکاکی کامیابی چیلنجز نہیں مواقع پیدا کرنے میں ہے،عالمی مسائل پرڈائیلاگ اورتعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔