ہوا اور سورج سے بجلی پیدا کرنے میں کامیابی،چین نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بیجنگ (آئی این پی )چین نے ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا  ۔چین نے مئی میں ہوا اور سورج سے اتنی بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی جو یورپی ملک پولینڈ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی تھی۔چین کی جانب سے حالیہ برسوں میں ماحول دوست توانائی کے انفرا اسٹرکچر پر بہت زیادہ کام کیا گیا ہے اور مئی 2025 میں ہی 93 گیگا واٹ سولر منصوبوں کی تنصیب کی گئی