علامہ محمد اقبال کایوم ولادت آج منایا جائے گا‘ملک میں عام تعطیل ہوگی

  اسلام آباد(آئی این پی )مفکر پاکستان، حکیم الامت، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال  کایوم ولادت  آج ملک بھر میں بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔اس موقع پر عام تعطیل ہوگی ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت تمام ڈویژنل، ضلعی، سٹی ہیڈ کوارٹرز پر نظریہ پاکستان فانڈیشن، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ، علامہ اقبال لورز فیڈریشن،اقبال اکیڈمی اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکرے، مباحثے، تقریری مقابلے، بیت بازی کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے