لاہور،جہانیاں(آن لائن) مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا88واں یوم وفات آج منایا جائے گا۔ اس موقع پر نماز فجر کے بعد علامہ اقبال کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی، ان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوگی اور اہم شخصیات مزار پرحاضری دیکر فاتحہ خوانی اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کریں گے