حضر ت عمر فاروقؓ کایوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا

لاہور (کرائم رپورٹر)خلیفہ دو م سیدنا حضر ت عمر فاروق کایوم شہادت آج یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ۔مختلف دینی جماعتیں اور تنظیمیں جلسے،سیمینار اور دیگر تقریبات منعقد کر ر ہی ہیں۔ مقررین حضرت عمر فاروق کے فضائل ومناقب،سیرت و کردار،شجاعت وبہادری اور بے مثال فتوحات اورسنہری کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں خلیفہ دو م کے یوم شہادت پراخبارات و جرائد خصوصی اشاعت کا اہتمام اورریڈیو،ٹی وی ودیگر ذرائع ابلاغ بھی خصوصی پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں۔