اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور آج منایا جائیگا۔وفاقی حکومت کی جانب ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اس کے منانے کا مقصد مزدور طبقہ کیساتھ اظہار یکجہتی، ان کے مسائل کے خاتمہ اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مزدور طبقہ کے مسائل کے تدارک کیلئے کوششیں جاری ہیں