کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد کہتے ہیں ان کی دشمنی پنجابیوں سے ہے ‘ لاپتہ افراد کا ڈرامہ رچا کر دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے
پنجاب یونیورسٹی میں سیاسیات کے تھرڈ سمسٹر کا طالب علم تھا ‘ پنجابیوں کے ساتھ پڑھتا تھا لیکن مجھے گمراہ کیا گیا:طلعت عزیز کی میڈیا سے گفتگو
کوئٹہ(آئی این پی ‘مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بی ایل اے کمانڈر طلعت عزیز کا کہنا ہے پنجاب یونیورسٹی میں ایسے طلبہ سے رابطہ ہوا جو بلوچستان سے ناراض ہوئے اور یونیورسٹی میں بلوچ کونسل طلبہ کی ذہن سازی میں ملوث ہے۔ کوئٹہ میں صوبائی حکام کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بی ایل اے چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے والے سابق کمانڈر طلعت عزیز نے انکشاف کیا بی ایل اے کے دہشت گرد قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، مجھے پہاڑوں میں جا کر نئی زندگی گزارنے کی ترغیب دی گئی۔ سابق کمانڈر طلعت عزیز نے بتایا کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گرد کہتے ہیں ان کی دشمنی پنجابیوں سے ہے جبکہ لاپتا افراد کا ڈرامہ رچا کر کالعدم بی ایل اے دہشت گرد کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں پنجاب یونیورسٹی میں سیاسیات کے تھرڈ سمسٹر کا طالب علم تھا اور پنجابیوں کے ساتھ ہی پڑھتا تھا لیکن مجھے گمراہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہم سب مل کر کام کر رہے ہیں اور لورالائی میں دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا