ملک عطیات سے نہیں ٹیکسوں پر چلتے ہیں: وفاقی وزیر خزانہ

ہر کسی کو ٹیکس دینا ہو گا، حکومت کا کام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبار چلانا صرف نجی شعبے کا کام ہے‘نجکاری پہلے ہونی چاہیے تھی
پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ اتنا آسان نہیں ہے،ورنہ 10سال پہلے یہ کام ہو چکا ہوتا:اسلام آباد میں  لٹریچر فیسٹیول سے خطاب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ‘مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے  ملک عطیات سے نہیں چلتے ٹیکسوں پر چلتے ہیں۔اسلام آباد میں  لٹریچر فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت کا کام صرف پالیسی دینا ہے، کاروبار چلانا صرف نجی شعبے کا کام ہے۔انہوں نے کہا ہر کسی کو ٹیکس دینا ہو گا، حکومتی ملکیتی اداروں کی کئی سال پہلے نجکاری ہونی چاہیے تھی، ڈیپازٹ اور روول اوورکرنے کیلئے اب کوئی تیار نہیں ہے،چین، سعودی عرب اور یواے ای سمیت دوست ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے کوشاں ہیں،چین کے ساتھ سی پیک فیزون انفرااسٹرکچرکی تعمیرکیلئیتھاسی پیک کا فیز ٹو بزنس ٹو بزنس ہے۔ کاروباری طبقہ کو ذرا حوصلہ کرنا چاہیے، ملک میں میکرو اکنامک استحکام آچکا ہے،گزشتہ 12سے14ماہ میں بہت بہتری آئی ہے، آئی ایم ایف کیساتھ قرض معاہد ے میں کوئی چیز خفیہ نہیں ہے۔ڈیجیٹائزیشن میں آگے بڑھ رہے ہیں،لیکج بند کریں گے،ری فنڈزمیں رشوت اورکرپشن والا کام بند کرنا ہوگا۔پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ اتنا آسان نہیں ہے،ورنہ 10سال پہلے یہ کام ہو چکا ہوتا،سرکاری اداروں کی نجکاری کے کئی طریقے ہیں،آؤٹ سورسنگ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بھی ایک طریقہ ہے۔