کبھی کبھی عدالت کے ایک جملہ لکھنے سے کیس18سال چلتے رہتے ہیں(چیف جسٹس)

حکم میں ایسا کچھ نہیں لکھیں گے جس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے:ریمارکس‘ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی استدعا مسترد
 اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے زمین تنازع کیس میں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی جبکہ چیف جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کبھی کبھی سپریم کورٹ کے ایک جملہ لکھنے سے 18،18سال کیسز چلتے رہتے ہیں،حکم میں ایسا کچھ نہیں لکھیں گے جس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے۔ سپریم کورٹ میں زمین تنازع کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ،وکیل درخواست گزار نے کہا سپریم کورٹ تحریری حکم میں ہمیں متعلقہ فورم سے رجوع کی ہدایت کردے،چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف ایک اپیل سن رہا تھا، وکیل نے استدعا کی سپریم کورٹ متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرے،،سپریم کورٹ نے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔