بھارتی جارحیت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی عالمی میڈیا کو بریفنگ

بھارتی جارحیت پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی عالمی میڈیا کو بریفنگ

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترک میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جس میں جان بوجھ کر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارتی افواج کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے والی پوسٹوں کو ہم نے خاص طور پر جوابی کارروائی کا ہدف بنایا ہے، تاکہ ان کے جارحانہ اقدامات کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی عملہ اپنی زمہ داریوں کو بخوبی انجام دے رہا ہے، اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی اس بریفنگ میں شریک تھے، جنہوں نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پاک فوج کے ردعمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔