خیبر پختونخوا، بی ایس ختم، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع

 بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری قرار دیئے گئے
پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کر کے اس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ  کیا ہے ۔اس ضمن میںمحکمہ تعلیم کے جاری  اعلامیے کے مطابق بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری قرار دیئے گئے ہیں، صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری کو ختم کر دیا گیا۔حکام کی جانب سے بند کئے جانے والے پروگرامز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاک سٹڈی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آٹ شرح بہت زیادہ ہے، غیر ضروری مضامین کی جگہ مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین شامل کیے جائیں گے۔