لاہور (خصوصی رپورٹ)جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلیٰ خالد سلطان قادری، مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، صوبائی امیر پیر خلیل الرحمن بخاری، حافظ محمد فاروق سعیدی اور صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے مشترکہ بیان میں کہا جماعت اہل سنت آ ج 9 مئی کا دن یوم دفاع وطن اور استحکام پاکستان کے طور پر منارہی ہے۔ ملک بھر سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تمام علما و مشائخ عظام اور خطبا کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعٓ المبارک کے موقع پر افواج پاکستان کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کریں ۔