اسلام آبد (آئی این پی )وفاقی حکومت نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ ان کی نماز جنازہ آج ہفتے کو پرتگال میں ہو گی جبکہ تدفین اتوار کو مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔دریں اثناوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے لزبن روانہ ہو گئے