لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کااپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بزرگ،مردوخواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں لین دین معاملات پر فراڈ کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران نے متعلقہ افسران سے شکایت بارے موقع پر ہی جواب طلبی کی۔ انہوں نے لین دین، فرادا ور دھمکیوں کی شکایات پر ایس پیز کینٹ،ماڈل ٹاؤن اور ایس پی سٹی کو انکوائریاں مارک کیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز نشتر کالونی، چوہنگ،شیرا کوٹ اورایس ایچ او سبزہ زار کو بھی لین دین کے دستاویزات کی جانچ کا حکم دیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ خواتین سے متعلقہ شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مقدمات کا تاخیر سے یا غلط اندراج کرنے پر سخت کارروائی ہو گی۔