ڈی ایس ریلوے کی کھلی کچہری،ملازمین سمیت عوامی شکایات سنیں

لاہور( اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور ڈویڑن محمد حنیف گل نے کھلی اور ای کچہری میں ملازمین سمیت عوامی شکایات سنیں۔ کھلی کچہری میں 17 جبکہ ای کچہری میں 1 شکایت سنی گئی۔ کھلی کچہری میں واجبات کی ادائیگی، پی ایم پیکیج و ٹی ایل اے پر نوکری، ریلوے کوارٹرز کی الاٹمنٹ، ملازمین کی پروموشن اور ٹرانسفر پوسٹنگ، بجلی بحالی و واٹر کنکشن سے متعلق شکایات زیربحث آئیں۔ ڈی ایس کی جانب سے اکثر شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کر دیا گیا جبکہ دیگر شکایات کے فوری ازالے کیلئے افسروں کو موقع پر احکامات دئییگئے۔