سیف سٹیز کی ٹیمیں سکیورٹی ایجنسیز،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے مسلسل رابطہ،شہری 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیمروں سے کڑی سرویلنس جاری ہے لاہور سمیت پنجاب بھر میں حساس مقامات اہم تنصیبات، داخلی اورخارجی راستوں کی 24 گھنٹے سرویلنس کی جا رہی ہے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حسبِ ضرورت فوری ریسپانس یقینی بنا رہی ہے ۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی نشاندہی کے لیے جدید فیشل ریک گنائزایشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ترجمان سیف سٹیزکے مطابق سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں ورچوئل پیٹرولنگ افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں سیف سٹیز کی ٹیمیں سکیورٹی ایجنسیز،ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیںپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی،افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملکی دفاع اور شہریوں کی حفاظت کیلئے 24/7 موجود ہے شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں