امتحانات پاکستان پر بھارت کی مسلط کی گئی کشیدگی کے سبب ملتوی کئے گئے،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میںتمام تعلیمی ادارے آج جمعہ، کل ہفتے کے روز بند،آج جمعہ کے روز لاہور میں ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔ آج ملتوی کئے جانے والے امتحانات کی نئی تاریخ متعلقہ ادارے طے کر کے سٹوڈنٹس کو آگا ہ کریں گے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ امتحانات پاکستان پر بھارت کی مسلط کی گئی کشیدگی کے سبب ملتوی کئے گئے ہیں۔