لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں آج کے روز کے امتحانات ملتوی اور کلاسز آن لائن کر دی گئیں۔ وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ پروگرام کی تقریب پنجاب یونیورسٹی میں ہوگی۔ تقریب کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے کلاسز آن لائن کردی گئیں۔یونیورسٹی کے دیگر کیمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو چھٹی نہیں ہوگی۔