کوٹ لکھپت : شوہر نے بیوی کو بدچلنی کے شبہ میں قتل کر دیا

مقتولہ کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوئی ، دو بچوں کی ماں تھی، اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) کوٹ لکھپت کے علاقے  شوہر نے بیوی کو بدچلنی کے شبہ میں ٹوکوں کے وار کرکے قتل کر دیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے بابر چوک کے رہائشی امین ولد قاسم نے اپنی بیوی کو بد چلنی کے شبہ میں ٹوکے کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا مقتولہ کی شناخت کلثوم بی بی کے نام سے ہوئی جو دو بچوں کی ماں تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اس کے شوہر کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اس کے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا جو قتل کی وجہ بنا