راولپنڈی(آئی این پی )اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم کے دوران تفتیش بدلتے بیانات پرپولیس نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم احسن طاہرکا ٹیسٹ آج (بدھ کو) لاہورمیں کرایا جائیگا،جس کے ذریعے واقعے سے متعلق حقائق جاننے کی کوشش کی جائیگی،ٹیسٹ کی رپورٹ ہفتے کے روز ملنے کا امکان ہے،پولیس ملزم کو عدالت میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کرے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہیکہ اتوار کے روز میاں بیوی الماری سے بچوں اوربڑوں کے گرم کپڑے نکال رہے تھے کہ اسی دوران الماری سے پستول نکلا،پستول ہاتھ میں اٹھانے کے بعد اچانک گولی چل گئی، جو ربیعہ احسن کی گردن کے نیچے لگی اورجسم کے پچھلے حصے سے باہر نکل گئی۔ابتدائی پوسٹ مارٹم میں مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے،جسم کے مختلف حصوں سے حاصل کئے گئے نمونے لاہور لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں،ملزم سے برآمد پستول اور گولی کا خول بھی فرانزک تجزیے کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔وسری جانب پولیس نے 15 سالہ گھریلو ملازم کو ابتدائی تفتیش کے بعد گھر واپس بھیج دیا،جسے دو ہفتے قبل ملازمت پر رکھا گیا تھا۔