سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )ڈسکہ کے دولہے کے بھائیوں اور بیرون ملک سے آئے دوستوں نے پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کر دی۔باراتیوں نے گوجرانوالہ پہنچ کر نوٹوں سے بھرے بیگوں کے منہ کھول دئیے، نوٹ نچھاور کرنے کیلئے کنٹینر بھی کرائے پر لے لیا۔ متراں والی کے رہائشیوں نے بارات میں قیمتی کپڑے بھی بانٹے ، کرنسی نوٹوں میں ڈالر ،پائو نڈ، ریال اور پاکستانی کرنسی شامل تھی ،باراتیوں نے کنٹینر پر کھڑے ہو کر لاکھوں روپے کی برسات کر دی ،سینکڑوں کی تعداد میں لوٹنے والوں کی چاندی ہو گئی۔