مریم نواز کا پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین، "پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے"

مریم نواز کا پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین،

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کی تعریف کرتے ہوئے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "محافظانِ فضائے وطن، آپ کی مہارت، حکمتِ عملی، اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ہے۔" مریم نواز نے پاک فضائیہ کے افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔ شاباش! پاکستان زندہ باد۔"