افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اب تک بھارت کے زیر استعمال 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز "سافٹ کل" یعنی تکنیکی طور پر جام کرنے اور "ہارڈ کل" یعنی براہ راست فائرنگ کے ذریعے مار گرائے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے خلاف بزدلانہ حملے کیے جن میں پانچ جدید لڑاکا طیارے، ڈرونز اور کئی فوجی پوسٹس تباہ ہوئیں۔ ان ناکامیوں کے بعد بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرونز سے حملے شروع کیے، تاہم پاکستان نے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کو شدید جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، اور پاکستان کے مختلف علاقوں سے گرائے گئے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کا ملبہ برآمد کیا جا رہا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کے ہر محاذ پر عزائم خاک میں ملا رہی ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے پوری طرح چوکس ہیں۔