نیلم جہلم پر حملے کے بعد پاکستان کو جواب دینے کا حق مل گیا: جماعت علی شاہ

پاکستان کو اخلاقی و قانونی جواز حاصل ہو گیا وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈیمز کو نشانہ بنا سکتا ہے
 بھارت مثال قائم کر رہا ہے، نتائج توقع سے ہٹ کر ہوں گے: سابق انڈس واٹر کمشنر کی گفتگو
    لاہور(یواین پی)پاکستان کے سابق انڈس واٹر کمشنر سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے  بھارت نے خود کھڑکی کھڑکا دی ہے، نیلم جہلم ہائیڈرالک اسٹرکچر پر حملے کے بعد پاکستان کو حق مل گیا ہے کہ بھارت نے جو مقبوضہ کشمیر میں ڈیم بنائے ہیں پاکستان بھی ان پر حملے کرسکتا ہے، بھارت جو مثال قائم کر رہا ہے اس کے نتائج وہ نہیں ہوں گے جن کی لوگ توقع کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق انڈس واٹر کمشنر سید جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نیلم جہلم ہائیڈرالک اسٹرکچر پر حملہ انتہائی سنگین اقدام ہے جس کے بعد پاکستان کو یہ اخلاقی و قانونی جواز حاصل ہو گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ڈیمز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔بھارت نے خود کھڑکی کھڑکا دی ہے اور جو مثال وہ قائم کر رہا ہے، اس کے نتائج وہ نہیں ہوں گے جن کی لوگ توقع کر رہے ہیں۔