تاجر کا بھارتی حملے میں شہید ہونیوالی مساجد کی تعمیر کرانے کا اعلان

 اسلا م آباد (خصوصی رپورٹ)ایبٹ آباد کے ایک تاجر زبیع اللہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔