پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور تعلیمی عملے کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کی بیرونی اور چھتوں کی روشنیاں بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق یہ اقدامات کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔