جیٹ فیول کی قیمت میں بے انتہا اضافہ، ایئر ٹکٹیں 500 فیصد تک مہنگی ہو گئیں

جیٹ فیول کی قیمت میں بے انتہا اضافہ، ایئر ٹکٹیں 500 فیصد تک مہنگی ہو گئیں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات اب عالمی ہوا بازی کی صنعت پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، جیٹ فیول کی قیمتوں میں 80 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جس سے دنیا بھر میں فضائی سفر کے بحران نے سنگینی اختیار کر لی ہے۔ ایئرلائنز نے 93 لاکھ (9.3 ملین) مسافروں کی تعداد کم کر دی ہے۔قطر ایئرویز نے 20 لاکھ مسافروں کو کم کیا، جبکہ امریکہ کی بجٹ ایئرلائن ‘اسپرٹ’ نے آپریشنز بند کر دیے ہیں۔کچھ بین الاقوامی روٹس پر کرایوں میں 5 گنا تک اضافہ ہوا ہے، اور امریکہ میں بین الاقوامی پروازوں کے کرائے 16 فیصد جبکہ اندرون ملک سفر 24 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔
ایشیائی ممالک جیسے جاپان اور کوریا میں طلب تو بڑھ رہی ہے مگر مہنگائی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے ختم ہونے کے باوجود فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں کم ہونے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔ جیٹ فیول کی قلت اور بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے یورپ اور ایشیا میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس وقت عالمی فضائی سفر کا مستقبل غیر یقینی صورت حال میں ہے۔