مشرقی وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات کے پیش نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل اور مستحکم فراہمی یقینی بنانے کے لیے 18 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے، جبکہ وفاقی وزیر پیٹرولیم، وزیر پاور، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری پیٹرولیم، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس میں شامل ہوں گے۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور طلب و رسد کی صورتحال کا جائزہ لے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے رجحان پر بھی کڑی نظر رکھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی عملی تجاویز پیش کرے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔