نئے نظام کو فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا
لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب میں بورڈ امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پنجاب میں پریکٹیکل امتحانات کے نمبروں سے متعلق طویل عرصے سے تعلق اور رشوت کا کلچراب ختم ہوگا۔ طلبہ کے پریکٹیکل کے نمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سنٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کے محدودنمبر دے سکے گا، نئے نظام کو فزکس، کیمسٹری، بیالوجی اور کمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔حکام کیمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا۔تعلیمی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھیگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔