پریکٹیکل امتحانی طریقہ کار تبدیل، طلبہ کو مشکلات کا سامنا

 سرکاری سکولوں میں طلبہ کو باقاعدہ پریکٹیکلز نہ کرائے جانے کا انکشاف 
لاہور(خصوصی رپورٹ)تعلیمی بورڈز نے پریکٹیکل امتحانی طریقہ کار میں تبدیلی کر دی، سرکاری سکولوں کے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ،نئے ضوابط کے تحت امیدواروں کیلئیپریکٹیکل امتحان میں عملی مظاہرہ لازمی قرار دیدیا گیا جبکہ متعدد سرکاری سکولوں میں طلبہ کو باقاعدہ پریکٹیکلز نہ کرائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ بیشتر سکولوں کی سائنس لیبز میں ضروری آلات اور کیمیکلز کی کمی ہے، نامکمل لیبز پرطلبہ عملی تربیت سے محروم ہیں۔طلبہ کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ امتحان سے ناانصافی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں لیب سہولیات فوری بہتر بنائی جائیں