اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج سے سات سنگل اور چار ڈویژن بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج پیر چار مئی سے سات سنگل اور چار ڈویژن بنچ مختلف بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔،نئے ججز کی ٹرانسفر یا تعیناتی تک جسٹس سردار اعجاز اسحاق چیف جسٹس کے بعد سینئر جج بن گئے جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل ٹیکس کا سپیشل ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا گیا ، روسٹر کے مطابق جسٹس محمد آصف دو ڈویژن بنچز کا حصہ ہونگے، جسٹس محمد آصف کریمنل اور دیگر کیسز کی دو الگ الگ ڈویژن بنچ میں سماعت کرینگے۔