چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ کے علاقے میں سی سی ڈی پولیس اور منشیات فروشوں کے در میان مبینہ مقابلہ، چار مقدمات میں اشتہاری منشیات فروش شہباز ہلاک ہو گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلہ احمد نگر کے علاقہ ٹھٹھہ غلام ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا۔ اے ایس آئی نصر اللہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر موجود تھے کہ مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر ملزموں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ اے ایس آئی نصر اللہ اور کانسٹیبل پرویز کو گولیاں لگیں تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ پو