احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر افغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی تھا‘طالبان کی سپیشل فورس کاحصہ بھی رہ چکا
پشاور(آئی این پی )پاکستان میں دہشتگردی میں افغان سرزمین کے استعمال کے ناقابل تردید شواہد منظرعام پر آگئے ،16فروری 2026کو باجوڑمیں ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا خارجی دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا۔میڈیارپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی جو افغانستان کے صوبہ بلخ کارہائشی تھا،خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسزکاحصہ بھی رہ چکاہے۔خودکش حملہ میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے،پاکستان میں دہشتگردی میں افغان شہریوں کاملوث ہونا، طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی اورسہولت کاری کا واضح ثبوت ہے