سڑکوں کے معیار کامعائنہ ،پہلی بار تھرڈ پارٹی کمیٹیاں تشکیل

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب میں سڑکوں کاتعمیر چیک کرنے کیلئے پہلی بار تھرڈ پارٹی کمیٹیاں تشکیل جو مختلف زونز میں سڑکوں کی کوالٹی کا اچانک معائنہ کریں گی۔ روڈ ریسٹوریشن پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والی شاہراہوں کا معیار چیک کرنے کیلئے سنٹرل، نارتھ اور سائوتھ زونز کی ہر کمیٹی چھ ارکان پر مشتمل ہوگی ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، نیسپاک اور دیگر اداروں کے نمائندے شامل ہو نگے۔کمیٹیاں اچانک معائنہ کر کے سڑکوں کی کوالٹی اور میٹیریل ٹیسٹنگ کریں گی اور سفارشات پیش کریں گی۔ صوبائی وزیر وسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ملک صہیب بھرتھ کے مطابق یہ اقدام محکمہ کی تاریخ میں پہلی بار کیا گیا ہے تاکہ معیاری کام یقینی بنایا جا سکے۔ناقص کام پر نہ صرف کام درست کرایا جائے گا بلکہ ذمہ داروں کا بھی تعین ہوگا۔