افغان پالیسی اور قومی مفادات کے تحفظ بارے رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش

 پاکستان نے صرف ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی اشتعال انگیزیوں کا جواب دیا ، اسحاق ڈار
اسلام آباد(آن لائن) افغان پالیسی اور قومی مفادات کے تحفظ بارے رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کر دی گئی ہے۔رپورٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش کی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور عوام کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، طالبان رجیم افغان سرزمین پر موجود ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے، افغانستان کی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق اقدامات ضروری ہیں ۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ افغانستان پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرے، افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں ، افغان طالبان کے پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو مسلسل اور مکمل طور پر نظر انداز کرنے نے بین الاقوامی سرحد کے پار پرتشدد جھڑپوں کو جنم دیا۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ افغان طالبان کی ٹی ٹی پی کی حمایت سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت نے پرتشدد جھڑپوں کو جنم دیا