فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا‘ محسن نقوی

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پی، ایک بار پھر کے پی کے میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا
 ملک کی خاطر جان قربان کرنے والے جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی 
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کے پی کے میں خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔