پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،شہباز شریف
وزیراعظم نے بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الھندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے
اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الھندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ایک منظم پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں‘ دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔