ایک کروڑ 42 لاکھ کی منشیات بر آمد‘ مقدمات درج ‘ تحقیقات کا آغاز
لاہور ( کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈا ئون کرتے ہوئے 9 ملزم گرفتار کرکے 1 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.406 کلو گرام منشیات بر آمد کرلی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 456 گرام چرس بر آمد کرلی گئی۔کراچی ایئرپورٹ پر واقع کورئیر آفس میں جدہ جانے والے پارسل میں موجود 50 تھیلیوں میں چھپائی گئی 1.750کلو گرام گراس آئس بر آمد کرلی گئی۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو گرام چرس بر آمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ دمہ پھاٹک اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو گرام چرس بر آمد کرلی گئی۔انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 8 کلو گرام ہیروئن بر آمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بحریہ ٹا ئون راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 7.2 کلو گرام چرس بر آمد کرکے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔بہاولپور روڈ ڈسٹرکٹ سرگودھا کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 6 کلو گرام چرس بر آمد کرلی گئی۔ریس کورس گرا ئونڈ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.8 کلو گرام چرس بر آمد کرلی گئی۔ گرفتار شدگان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔