ڈی آئی جی آپریشنز نے کھلی کچہری میں متعدد درخواستوں پر احکامات جاری، سائلین کو ریلیف کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کھلی کچہری کے دوران شہری کی درخواست پر اندراجِ مقدمہ میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او راوی روڈ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بروقت دادرسی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی مختلف شکایات پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو قانونی کارروائی، تحقیقات اور سائلین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں، جبکہ تھانہ سطح پر شنوائی نہ ہونے کی صورت میں شہریوں کو براہِ راست دفتر سے رجوع کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔