کراچی، ولیکا ہسپتال ل میں ایچ آئی وی کا پھیلا ئو، 37 افسران و ملازمین کو شوکاز نوٹس

10  نرسز، 7 نرس ایڈز، 5 لیڈی آفیسرز، 2 کنسلٹنٹ ، 2 آڈٹ افسران اور 2 سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس شامل ہیں
کراچی(آئی این پی ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے تحت چلنے والے ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی کے پھیلا ئو کے معاملے پر سیسی نے 37 افسران و ملازمین کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔سیسی کمشنر ہادی بخش کلہوڑو کے مطابق جامع انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں یہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس میں سابق اور موجودہ افسران سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ شامل ہے۔نوٹس پانے والوں میں 10 اسٹاف نرسز، 7 نرس ایڈز، 5 لیڈی ریزیڈنٹ میڈیکل آفیسرز، 2 کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشنز، 2 آڈٹ افسران اور 2 سابق ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سابق میڈیکل سپروائزر، میٹرن، ڈپٹی میڈیکل آفیسر، لیڈی میڈیکل آفیسر اور دیگر افسران و ملازمین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں