ایوب خان گادھی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 3 مرکزی ملزم سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک، دو گرفتار
گجر پورہ مقدمے میں نامزد عدنان ہربنس پورہ میں فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، فرار ساتھیوں کی تلاش
لاہور (کرائم رپورٹر)مبینہ مقابلے ،4ملزم مارے گئے ،ایم پی اے کرنل(ر) ایوب خان گادھی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے 3 مرکزی ملزمان سی سی ڈی سے مقابلے میں ہلاک ہو گئے اور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ذرائع سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے رکن کرنل (ر) ایوب خان گادھی کے ڈیرے پر حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا تھا۔ حملے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ڈیرہ پر موجود 4 معصوم شہری بھی جان بحق ہو گئے تھے۔ سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تھانہ رجانہ کی حدود میں چھاپہ ماراملزمان نے سی سی ڈی ٹیم کو دیکھتے ہی اس پراس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایم پی اے کے ڈیرے پر حملہ کرنے والے 3 مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئیسی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے موقع سے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیاپولیس مقابلہ میں ہلاک اور گرفتار ہونے والے ملزمان سے موقع پر بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہیملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔دریں اثناء لاہور کے علاقے گجر پورہ میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم عدنان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی سول لائنز کی ٹیم نے ملزم عدنان کی گرفتاری کے لیے ہربنس پورہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ہونے والی کراس فائرنگ میں ملزم عدنان ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ذرائع پولیس کے مطابق مقدمے میں عدنان کے علاوہ عبداللہ اور مبشر بھی نامزد ہیں۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو زبردستی کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل گجر پورہ کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون نے عزت و وقار کے پیش نظر فوری طور پر پولیس کو رپورٹ نہیں کیا، تاہم بعد ازاں ملزمان کی جانب سے مبینہ بلیک میلنگ کے باعث مقدمہ درج کروایا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں بیگم کوٹ چوک اور فضل پارک کے علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے واقعات کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا ذرائع پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر سفید رنگ کی ایک مشکوک گاڑی کو پکڑنے کے لیے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی گئی تھی۔ مذکورہ گاڑی کوٹ عبدالمالک انٹرچینج سے شاہدرہ کی جانب جا رہی تھی، جسے بیگم کوٹ چوک پر روکنے کی کوشش کی گئی۔گاڑی سواروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔بعد ازاں فضل پارک کے علاقے میں پولیس نے مشکوک ملزمان کا گھیراؤ کر لیا، جہاں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ آپریشن میں راوی روڈ، شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، بادامی باغ اور دیگر تھانوں کی اضافی نفری بھی شریک ہے۔سکیورٹی کے پیش نظر علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کومبنگ آپریشن اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک گاڑی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ فائرنگ کے واقعات کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، جبکہ عوام کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔