مجوزہ اقدامات کا مقصد ان کمپنیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو اس منصوبے میں حصہ لے سکتی ہیں
لندن(آئی این پی )برطانیہ نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں متنازع ای ون آبادکاری منصوبے کو روکنے کیلئے نئی پابندیوں کی تیاری شروع کردی۔ مجوزہ اقدامات کا مقصد ان کمپنیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو اس منصوبے میں حصہ لے سکتی ہیں، جبکہ برطانوی حکمران جماعت لیبر کے 137 ارکانِ پارلیمنٹ نے بھی حکومت سے اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے سمیت فوری اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق برطانیہ اور متعدد مغربی ممالک رواں ہفتے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے پیکیج کا اعلان کر سکتے ہیں، جس کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے میں مجوزہ ای ون آبادکاری منصوبے کو آگے بڑھنے سے روکنا ہے۔