تیل مہنگا، وفاقی حکومت نے نئی انتظامی پابندیوں پر غور شروع کردیا

ہفتہ وار تین چھٹیاں، ورک فرام ہوم اور سرکاری ایندھن کے استعمال میں کمی کی تجاویز شامل ہیں: ذرائع
لاہور(آن لائن) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں وفاقی حکومت توانائی کے مؤثر استعمال اور اخراجات میں کمی کے لیے مختلف انتظامی اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق زیر غور تجاویز میں ہفتے میں تین سرکاری تعطیلات، بعض سرکاری اداروں میں دوبارہ ’’ورک فرام ہوم‘‘ کی سہولت متعارف کرانے اور سرکاری گاڑیوں کے استعمال کو محدود کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں پٹرول اور ڈیزل کے استعمال میں کمی لانے کے لیے بھی مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات پر قابو پایا جا سکے۔